صدقہ اور خیرات

87

سوال

صدقہ اور خیرات میں کیا فرق ہے؟ صدقہ دینے کی صحیح صورت کیا ہے؟ کیا صدقہ صرف گوشت یا جانور ذبح کر کے دیا جا سکتا ہے یا صدقے کی نیت سے ضرورت مند کو پیسا بھی دیا جا سکتا ہے؟ بعض لوگ چیل کووں کے لیے چھت پر گوشت پھینک دیتے ہیں، یا آبی جانوروں کے لیے پانی میں ڈال دیتے ہیں، یا چوراہے میں سری رکھ دیتے ہیں، کیا یہ صدقے کی صحیح صورتیں ہیں؟

جواب

قرآن مجید میں صدقے کا لفظ خیرات کے مفہوم میں آیا ہے۔ عربی میں صدقہ، خیرات، زکوٰۃ، یہ سب الفاظ اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کے معنی میں آتے ہیں۔ ان سے مراد یہ ہے کہ اللہ کی راہ میں ضرورت مند لوگوں کی مدد کی جائے، خواہ پیسے دیے جائیں یا کپڑے دیے جائیں یا بھوکے کو کھانا کھلایا جائے یا کسی اور شکل میں ان کی ضرورت پوری کر دی جائے۔

اسلام میں اس طرح کے صدقے کا کوئی تصور نہیں ہے کہ کالا بکرا دے دو یا چوراہے میں سری پھینک دو یا چھت پر یا پانی میں گوشت ڈال دو۔ یہ توہم پرستی ہے، اس کے سوا کچھ نہیں ہے۔ اللہ توفیق دے تو آپ ضرورت مندوں پر خرچ کریں۔

مجیب: Javed Ahmad Ghamidi

اشاعت اول: 2015-06-19

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading