دنيا كي مشكلات میں حكمت

18

سوال

میں ایک سوال پوچھنا چاہتا ہوں جو کہ اسلام سے متعلق نہیں ہے بلکہ میرے ایک دوست، جو کہ مختلف مسائل کا شکار ہے، کے ایک مسئلے کے بارے میں ہے ۔ دراصل وہ ایک کالج میں اردو کا امتحان دے رہا تھا اور ساتھ ایک کمپنی میں کام بھی کرتا تھا۔ بدقسمتی سے کمپنی والوں نے پیپر والے دن اسے چھٹی نہیں دی۔ اسے کام کرنا تھا اور کچھ گھنٹوں کی چھٹی لے کر پیپر دینے جانا تھا۔ بدقسمتی سے وہ فیل ہو گیا۔

میری آپ سے درخواست ہے کہ آپ اس کی کامیابی کے لیے دعا فرمائیے کیوں کہ اب اس کے پاس صرف ایک چانس رہ گیا ہے۔اور میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا آپ کے خیال میں اس سب کے پیچھے کوئی حكمت پوشیدہ ہے؟

امید ہے کہ آپ اس سوال کے پوچھے جانے پر برا نہیں منائیں گے۔ میرا دوست بدقسمتی سے اس بڑی مصیبت کا سامنا کر رہا ہے اور اب تقریباًمایوسی کا شکار ہو گیا ہے۔

برائے مہربانی رہنمائی فرمائیے۔

جواب

امید ہے آپ بخیر ہوں گے۔ آپ کے سوال کا جواب حاضر ہے۔

آپ نے پوچھا ہے کہ آپ کے دوست بار بار امتحان میں فیل ہو رہے ہیں اور اس کی وجہ ایسے معاملات کا پیش آنا ہے جس میں ان کا کوئی بس نہیں ہے اور وہ اس کے نتیجے میں مایوسی کا شکار ہو رہے ہیں۔ اس طرح کے معاملات کی کیا حکمت ہوتی ہے۔

تدبیر اور تقدیر کا اٹوٹ تعلق ہے۔ بعض اوقات درست سعی بھی ناکام ہو جاتی ہے اور بعض اوقات ناقص سعی بھی نتیجہ خیز ہو جاتی ہے۔ اللہ تعالی نے ہمیں جس امتحان میں ڈالا ہے اس کا تقاضا یہ ہے کہ ہمیں ایسے حالات پیش آتے رہیں جو ہمارے لیے نا مطلوب ہوں تاکہ یہ واضح ہو جائے کہ ہمارا یہ فیصلہ کہ ہم بندگی کی زندگی گزاریں گے اور اعلی اخلاق پر قائم رہیں گے حقیقت کی زمین پر ثابت ہو جائے۔ یہاں یہ بات بھی واضح رہنی چاہیے تدبیر میں ناکامی اپنے اندر دو پہلو رکھتی ہے۔ ایک یہ کہ اس بات کا جائزہ لیا جائے کہ ہم نے تدبیر کرنے میں کیا کمی کی تھی اور دوسرا یہ کہ اللہ تعالی ہمیں بعض دوسرے مواقع کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں جو فی الحال ہمیں نظر نہیں آرہے ہوتے۔

مایوسی کی کوئی بات نہیں ہے۔ ہمارا کام صرف یہ ہے کہ ہم اپنے اخلاق اور خدا کے ساتھ تعلق کو بہتر سے بہتر بنائیں۔ اپنی تدبیر اور سعی کی کمی کو دور کرتے رہیں۔ تمام معاملات محض خدا کی مدد وتوفیق پر منحصر ہیں چنانچہ اصل بھروسا صرف خدا پر ہونا چاہیے۔ پھر جو بھی سامنے آئے اس پر شاکر و راضی ہونا چاہیے اس بھروسے کے ساتھ خدا کو اس سے زیادہ خیر مطلوب ہے۔

مجیب: Talib Mohsin

اشاعت اول: 2015-07-25

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading