سوال
قنوت نازلہ سے کیا مراد ہے؟ برایئے مہربانی وضاحت کیجیے۔
جواب
قنوت نازلہ سے مرادوہ دعا ہے جو مسلمانوں پر کوئی بڑی مصیبت آ پڑنے کی صورت میں دشمنوں کے خلاف کی جاتی ہے۔ روایات میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مخصوص مواقع پر مختلف نمازوں، خاص طور پر فجر اور مغرب میں رکوع سے اٹھنے کے بعد قومے کی حالت میں مختلف دشمن قبائل کے خلاف اہل ایمان کی نصرت اور مدد کے لیے دعائیں مانگیں۔ یہ دعا آپ نے ہاتھ اٹھا کر اور بلند آواز سے مانگی اور صحابہ نے اس پر آمین کہی۔ کتب حدیث میں اس ضمن میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ سے مختلف کلمات منقول ہیں، تاہم اس کے لیے کوئی مخصوص کلمات شریعت میں مقرر نہیں کیے گئے۔ مختلف حالات میں موقع کی مناسبت سے دعا کے لیے کلمات منتخب کیے جا سکتے ہیں۔
مجیب: Ammar Khan Nasir
اشاعت اول: 2015-10-11