سوال
میرا سوال یہ ہے کہ کیا كسی عذر كے تحت بال کاٹے یا اتارے بغیر حج یا عمرہ ممکن ہے؟ كيا ايك ايسے شخص كے لئے جس کے بال جوانی کی عمر میں ہی گر گئے ہوں، اور اس نے مصنوعی بال لگوائے ہوئے ہوں، جو کہ نہ کاٹے جا سکتے ہوں اور نہ ہی اتارے جا سکتے ہوں، حج یا عمرہ ميں بال نہ كاٹنا جائز ہے؟
جواب
سر کے بالوں کے بارے میں حلق اورقصر دونوں جائز ہیں۔ ایک صورت میں بالوں کو پوری طرح اتار دیا جاتا ہے اور دوسری صورت میں بال چھوٹے چھوٹے کر دیے جاتے ہیں۔ آپ کے مسئلے کا تعلق قدرتی بالوں سے نہیں ہے۔ اس معاملے میں میرا احساس یہ ہے کہ آپ اگر ان بالوں کو نہ کاٹیں تو کوئی حرج نہیں ہے ان شاء اللہ اس وجہ سے اللہ آپ کے اجر میں کمی نہیں کریں گے۔
مجیب: Talib Mohsin
اشاعت اول: 2015-07-28