قرآن مجید میں اختلاف کی حقیقت

12

سوال

قرآن مجید میں بیان ہوا ہے کہ اگر یہ غیر اللہ کی طرف سے ہوتا تو اس میں بہت سے اختلافات پاتے،اس کی کیا وجہ ہے کہ جب ہم قرآن مجید پڑھتے ہیں تو کئی جگہ پر ہمیں تضاد محسوس ہوتا ہے؟

جواب

قرآن مجید میں حقیقت یہ ہے کہ کوئی اختلاف نہیں ہے۔ آپ نے کوئی مثال دی ہوتی تو ہم اس کو سامنے رکھ کر واضح کر دیتے کہ تضاد محض بعض پہلوؤں کو ملحوظ نہ رکھنے کی وجہ سے محسوس ہو رہا ہے، حقیقت میں کوئی تضاد نہیں ہے۔

قرآن مجید کے متعدد مقامات پر باتیں دہرائی گئی ہیں، ان میں کہیں تفصیل اور اجمال کا تعلق ہے، کہیں نتیجہ اور سبب کا۔ کہیں ظاہری پہلو نمایاں ہے اور کہیں معنوی پہلو وغیرہ۔ اصل ضرورت تدبر کی ہے۔ ہر جگہ پر واضح ہوجاتا ہے کہ بظاہر مختلف باتیں حقیقت میں ایک ہی بات کے مختلف پہلو ہیں۔یہ بھی ممکن ہے کہ جن دو باتوں کو ایک قرار دے کر متضاد سمجھا جارہا ہے، وہ حقیقت میں موقع و محل کے اعتبار سے مختلف ہوں۔

مجیب: Talib Mohsin

اشاعت اول: 2015-08-11

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading