نبی اور رسول میں فرق

14

سوال

میں نے غامدی صاحب کے ایک بیان میں نبی اور رسول کے مابین فرق کو بیان کرتے ہوئے سنا ہے۔ اور میں اپنے علم میں مزید اضافے کے لیے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ وہ کون سے ۲۶ پیغمبر ہیں جن کا قرآن میں ذکر آیا ہے جنہیں رسول کہا گیا ہے؟ دوسرا یہ کہ حضرت عیسیٰؑ بھی رسول تھے پھر کیوں وہ اپنی زندگی میں اپنے مخالفین سے جیت نہیں پائے؟ برائے مہربانی وضاحت فرمائیں۔

جواب

آپ کے سوالات کے جواب حسبِ ذیل ہیں:

١۔ قرآن کریم ایک صحیفہ رسالت ہے۔ اس میں رسولوں اور ان کی اقوام کے حالات ہی بیان ہوئے ہیں۔ اس سے مستثنیٰ صرف انبیاے بنی اسرائیل یا حضرت آدم علیہ السلام ہیں۔ چنانچہ قرآن کریم تفصیل کے ساتھ حضرت نوح، حضرت ابراھیم، حضرت لوط، حضرت شعیب، ہود، حضرت صالح، اور حضرت یونس علیھم السلام کی داستانیں تفصیل کے ساتھ بیان کرتا ہے۔ جبکہ انبیاے بنی اسرائیل میں سے حضرت موسیٰ، حضرت عیسیٰ اور حضرت الیاس کو رسولوں کی فہرست میں شمار کرکے اس حیثیت میں ان کی داستان سناتا ہے ۔ اسی طرح یہ بات بھی واضح رہے کہ قرآن کریم اصل میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی داستانِ حیات ہے جو خود ایک رسول تھے۔

٢۔ قرآن کریم اس بات میں واضح ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو اپنی طرف اٹھالیا جو گویا ان کی ہجرت کے مترادف تھا۔ اس کے بعد طے ہوگیا کہ بطور سزا قیامت تک بنی اسرائیل پر مسیح کے ماننے والوں کا غلبہ رہے گا، (آل عمران:55) اور ان پر ایسے لوگ قیامت تک مسلط ہوتے رہیں گے جو انھیں عذاب کا مزہ چکھائیں گے، (اعراف:67)۔ بنی اسرائیل کو دوسری اقوام کے برعکس اس لیے نہیں ختم کیا گیا کہ وہ توحید سے بہرحال وابستہ تھے۔ اس لیے ان کی سزا ہلاکت کے بجائے مغلوبیت طے ہوئی۔ باقی جو چیلنجز بنی اسرائیل نے حضرت عیسیٰ کو دیے تھے اللہ تعالیٰ نے انھیں ان سے بالکل محفوظ رکھا، (آل عمران: 55)۔

مجیب: Rehan Ahmed Yusufi

اشاعت اول: 2015-12-16

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading