سنت کے بارے میں جاوید احمد غامدی کا نقطہ نظر

19

سوال

میں جاننا چاہتا ہوں کہ کیا سابقہ علماء کا سنت کے بارے میں نقطہء نظر یہی تھا جو جناب جاوید احمد غامدی صاحب نے میزان میں بیان کیا ہے؟

جواب

جاوید صاحب نے اپنی کتاب میزان میں سنت کا جو تصور پیش کیا ہے، وہ کوئی نیا تصور نہیں ہے۔ ہمارے اسلاف میں اہل علم اس بات سے واقف ہیں اور اسے بیان کرتے ہیں کہ قرآن وحدیث کے علاوہ سنت کے نام سے بھی ایک تصور پایا جاتا ہے ۔ چناچہ اسی کتاب میزان میں مبادی تدبر حدیث کی بحث میں وہ خطیب بغدادی کی کتاب ’’الکفایہ فی علم الروایہ‘‘ سے نکل کرتے ہیں ۔

’’خبرواحد اس صورت میں قبول نہیں کی جاتی جب عقل اپنا فیصلہ اس کے خلاف سنادے؛ وہ قرآن کے کسی ثابت اور محکم حکم کے خلاف ہو، سنت معلومہ یا ایسے کسی عمل کے خلاف ہو جو سنت کی طرح معمول بہ ہو؛ کسی دلیل قطعی سے اس کی منافات بالکل واضح ہوجائے۔‘‘(432)

اس اقتساب سے واضح ہے کہ خطیب بغدادی قرآن وحدیث کے علاوہ سنت معلومہ کو ایک مستقل ماخذ کے طورپر بیان کررہیں۔ البتہ جہاں تک ان اصولوں کا تعلق ہے جو سنت کی تعین کے لیے جاوید صاحب نے بیان کیے ہیں وہ انہی کے فکرو تدبر کا نتیجہ ہے۔

مجیب: Rehan Ahmed Yusufi

اشاعت اول: 2015-11-05

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading