احرام باندھنے کے معنی

18

سوال

حج و عمرہ کی عبادات میں "احرام باندھنے” کے کیا معنی ہیں ؟ کیا اِن عبادات میں ایک خاص قسم کا لباس بہن لینے کو "احرام” کہا جاتا ہے ؟

جواب

دیکھیے،احرام ایک اصطلاح ہے جو حج وعمرہ کی عبادات کے دوران میں اسلامی شریعت کی مقرر کردہ چند حدود کی پابندیوں کو اختیار کرلینے کے معنی میں استعمال ہوتی ہے ۔ اِس سے مراد حاجی یا معتمر کا کوئی خاص لباس پہن لینا قطعاً نہیں ہے ۔ حج و عمرہ میں حالتِ احرام کی وہ حدود یہ ہیں :

1 ۔ شہوت کی ہر بات سے اجتناب کیا جائے ۔

2 ۔ زینت وآرایش کی کوئی چیز،مثلاً خوشبو وغیرہ استعمال نہ کی جائے ۔

3 ۔ ناخن تراشنے سے اجتناب کیا جائے ۔

4 ۔ جسم کے کسی حصے کے بال نہ اُتارے جائیں ۔

5 ۔ جانوروں کے شکار سے اجتناب کیا جائے ۔

6 ۔ سلے ہوئے کپڑے نہ پہنے جائیں ۔ عورتیں البتہ،سلے ہوئے کپڑے پہنیں گی ۔

7 ۔ مرد ایک چادر تہ بند کے طور پر باندھیں گے اور ایک اوڑھ لیں گے ۔ اور اپنے سر،چہرے اور پاؤں کا ٹخنوں سے اوپر کا حصہ کھلا رکھیں گے ۔

8 ۔ عورتیں البتہ،سر اور پاؤں ڈھانپ سکیں گی ۔ اُن کے لیے صرف چہرہ اور ہاتھ کھلے رکھنا ضروری ہے ۔

مجیب: Muhammad Amir Gazdar

اشاعت اول: 2015-10-18

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading