سوال
کعبہ میں بت کب اور کیسے رکھے گئے اور کس نے رکھے؟
جواب
یہ تاریخ کا سوال ہے اور دین سے متعلق نہیں ہے- اس میں کوئی حتمی بات نہیں کہی جا سکتی کہ بت کب رکھے گئے اور کس نے رکھے- بعض روایات ملتی ہیں- اگر آدمی ان پر مطمئن ہے تو ان کو تسلیم کیا جا سکتا ہے- عرب اساطیر اور بعض مسلمانوں کے عقائد کے مطابق عمرو بن لحی وہ شخص تھا جس نے سب سے پہلے جزیرہ نما عرب میں ابراہیمی مذاہب سے ہٹ کر بت پرستی متعارف کروائی۔ ان روایات میں آتا ہے کہ اس نے پہلا بت کعبہ میں نسب کر دیا- بہرحال اتنی بات طے ہے کہ کسی وقت بت رکھے گئے ہیں اور پھر یہ سلسلہ ایک لمبے عرصے تک جاری رہا یہاں تک کہ محمد رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کعبے کو دوبارہ پاک کر دیا اور اسے اس کی اصل حیثیت میں بحال کر دیا-
مجیب: Mushafiq Sultan
اشاعت اول: 2019-05-09