سؤر کا نام لینا

16

سوال

سؤر کا گوشت کھانا ہی حرام ہے یا اس کا نام لینا بھی ممنوع ہے جیسا کہ بہت سے لوگ اس کا نام لینے سے منع کرتے ہیں۔ حالانکہ وہ بھی تو اللہ تعالیٰ ہی کی مخلوق ہے اور پھر قرآن پڑ ھتے ہوئے بھی تو ہم بار بار ا س کا نام لیتے ہیں ؟

جواب

خنزیر یا سؤر کا نام لینے میں کوئی حرج نہیں ۔ یہ بات بلاوجہ لوگوں میں مشہور ہے کہ ایسا کرنا درست نہیں ۔ آپ کی بات صحیح ہے کہ آخر قرآن کریم میں بھی باربار اس کا نام آیا ہے ۔ کسی چیز کی طرف اشارہ کرنے اور اس کا ذکر کرنے کے لیے اس کانام لینا ضروری ہے ۔ اس لیے سؤر کاجب ذکر کیا جائے گا تو بہرحال نام لے کر ہی کیا جائے گا۔

مجیب: Rehan Ahmed Yusufi

اشاعت اول: 2016-01-27

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading