قرآن کا شفا ہونا

17

سوال

کیا قرآنِ کریم کی کچھ مخصوص آیات کو تلاوت کرنے سے ہمیں جسمانی فوائد جیسے شفایابی مل سکتی ہے؟ مثلاً سورۂ فاتحہ کی تلاوت سے تمام بیماریوں سے شفا حاصل ہوتی ہے یا سورۂ بقرہ آیت نمبر 72۔73 پڑ ھنے سے سینے کی تکالیف میں آرام آتا ہے ۔جیسا کہ میں سمجھتا ہوں تقریباً 70 سورتیں ایسی ہیں جن میں مختلف امراض سے شفا حاصل ہوتی ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ میرے سوال کاجواب ضرور دیں گے۔

جواب

قرآن انسانو ں کے لیے کیا حیثیت رکھتا ہے اسے قرآن پاک نے موضوع بنا کر واضح کر دیا ہے ۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:

’’لوگو ، تمھارے پاس تمھارے رب کی طرف سے نصیحت آ گئی ہے ۔یہ وہ چیزہے جودلوں کے امراض کی شفا ہے اورجواسے قبول کر لیں ان کے لیے رہنمائی اور رحمت ہے ۔اے نبی، کہوکہ یہ اللہ کافضل اوراس کی مہربانی ہے کہ یہ چیز اس نے بھیجی، اس پرتولوگوں کوخوشی منانی چاہیے ، یہ ان سب چیزوں سے بہترہے جنہیں لوگ سمیٹ رہے ہیں۔‘‘ (یونس10: 57۔58)

یہاں واضح طور پر بیان کیا گیا ہے کہ قرآن کریم انسانوں کے لیے نصیحت، ہدایت اور رحمت ہے ۔ ان آیات میں شفا کا جوذ کر ہے ، وہ سینوں کے امراض سے متعلق ہے نہ کہ جسمانی امراض سے متعلق۔ جسمانی امراض کے لیے ڈاکٹر سے علاج کرانا چاہیے اور ساتھ میں اللہ تعالیٰ سے دعا مانگنی چاہیے اس لیے کہ بندوں کو شفادینے والا وہی ہے ۔

مجیب: Rehan Ahmed Yusufi

اشاعت اول: 2016-01-28

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading