اذان کے بعد كي دعا کے درست الفاظ

22

سوال

اذان کے بعد جو دعائیں پڑ ھی جاتی ہیں ، ان میں سے کون سی دعا ہے جو اصل ہے اور اس کے الفاظ کیا ہیں حوالے کے ساتھ بتائیں ؟

جواب

اذان کے بعد کی جو دعائیں احادیث میں آئی ہیں ، ان میں سے ایک درج ذیل ہے

”سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص اذان سنتے وقت یہ دعا پڑ ھے ”اے اللہ ، اس دعوت کامل اور اس کے نتیجے میں کھڑ ی ہونے والی نماز کے رب ، تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو فضیلت دے اور مقام تقرب نصیب فرما ، انھیں قیامت کے دن اسی طرح ممدوح خلائق بنا کراٹھا ، جس طرح تونے اس کا وعدہ فرمایا ہے ” تو اس کو قیامت کے دن اس کے لیے میری شفاعت جائز ہوجائے گی ۔” (بخاری، کتاب الاذان، رقم 614)

آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس دعا میں وہ الفاظ شامل نہیں ہیں جو آج کل عام بیان کیے جاتے ہیں کہ اے اللہ قیامت کے دن ہمیں حضور کی شفاعت نصیب فرما۔ یہ الفاظ لوگوں کا اپنا اضافہ ہیں ۔

مجیب: Rehan Ahmed Yusufi

اشاعت اول: 2016-02-14

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading