اللہ کے بعض نامناسب نام

28

سوال

میں نے ایک ٹی وی پروگرام میں جاوید احمد صاحب کی یہ بات سنی کہ اللہ تعالیٰ کے جو مشہور سو نام ہیں ان میں سے بعض نامناسب اور غلط ہیں۔ ذرا اس کی وضاحت کر دیجیے۔

جواب

اللہ تعالیٰ سے منسوب کیے جانے والے بعض نام مناسب نہیں ۔ جیسے ’الضار‘ یعنی ضر ر پہنچانے والا اور ’المذل‘ یعنی ذلیل کرنے والا۔ ہمارے نزدیک اللہ تعالیٰ کو ان ناموں سے پکارنا درست نہیں اور نہ اللہ تعالیٰ نے اپنے لیے قرآن کریم میں ایسے نام استعمال کیے ہیں:

ہمارے نقطۂ نظر کو مثال سے یوں سمجھیں کہ ایک جج جب کسی مجرم کو سزا دیتا ہے تو وہ اسے نقصان پہنچا رہا ہوتا ہے اور سزا کے نتیجے میں ذلت بھی اس کا مقدر ہوتی ہے ۔ تاہم اس فیصلے کی بنا پر کسی جج کو نقصان پہنچانے والا اور ذلیل کرنے والانہیں کہا جاتا ، بلکہ عدل کرنے والا کہا جاتا ہے ۔ یہی معاملہ اللہ تعالیٰ کا ہے ۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کے بارے میں یہ بتایا گیا ہے کہ وہ ذلت کے فیصلے بھی کرتا ہے اور لوگوں کی بداعمالیوں کی سزا بھی دیتا ہے ۔ مگر ان اعمال کو اس کے عدل کے تحت بیان ہونا چاہیے نہ کہ اس کے لیے ’الضار‘ اور ’المذل‘ جیسی صفات استعمال کر کے ۔

مجیب: Rehan Ahmed Yusufi

اشاعت اول: 2016-01-28

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading