سوال
ان غیر مسلموں کا کیا ہو گا جو اچھے اچھے کام کرتے ہیں اور اپنی تحقیقات اور کوششوں سے لاکھوں لوگوں کو فائدہ پہنچاتے ہیں؟
جواب
کوئی غیر مسلم نیکی کا کوئی کام کرتا ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کے علم میں ہے ۔ اللہ تعالیٰ کبھی اس کو ضائع نہیں کرے گا۔جہاں تک عمومی طور پر کسی غیر مسلم کے جنت میں جانے یا نہ جانے کا سوال ہے تو اس میں بھی دو گروہ ہیں ۔ ایک وہ جن تک حق پہنچا اور ان پر اسلام کی اورانبیا کی حقانیت واضح ہوگئی اور پھر بھی انھوں نے حق کو قبول نہ کیا۔ ایسے لوگ بلا شبہ سرکش ہیں اور ان کا انجام ابدی جہنم ہے ۔انھوں نے اگر کوئی نیک عمل کیا ہے تو وہ بھی برباد ہوجائے گا۔ باقی دیگر لوگوں کے بارے میں چاہے وہ مسلمان ہوں یا غیر مسلم قرآن میںدرج ذیل اصولی ضابطہ بیان کیا گیا ہے:
’’بے شک جو ایمان لائے ، جویہودی ہوئے اورنصاریٰ اورصابئی، ان میں سے جو اللہ اور روز آخرت پرایمان لایا اور جس نے عمل صالح کیا تو اس کے لیے اس کے رب کے پاس اجرہے اور ان کے لیے نہ کوئی خوف ہو گا اور نہ وہ غمگین ہوں گے ۔ ‘‘ (بقرہ2: 62)
اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسی ضابطے کے مطابق عدل کے ساتھ فیصلے فرمائیں گے ۔
مجیب: Rehan Ahmed Yusufi
اشاعت اول: 2016-01-29