کسی اچھے کام کے ليے جھوٹ بولنا

16

سوال

اگر ہم اپنا نام بتائے بغیر کسی کی مدد کرنا چاہتے ہوں تو کیا جھوٹ کا سہارا لے کر اپنی جگہ کسی اور کا نام لیا جا سکتا ہے؟

جواب

جھوٹ بولنا ایک ناپسندیدہ چیز ہے ، اس سے حتی الامکان بچنا چاہیے ۔کسی خیر کے کام میں اپنا نام ظاہر نہ کرنا چاہیں تو نام چھپایا جا سکتا ہے یا اسے مبہم بھی رکھا جا سکتا ہے ، اس کے لیے جھوٹ بولنا ضروری نہیں ۔بہت سے حکیمانہ طریقے ایسے ہوتے ہیں جن سے کام بھی ہوجاتا ہے اور بات بھی رہ جاتی ہے ۔ انھیں اختیار کرنا چاہیے ۔

سیدھے ہاتھ کی نیکی کی خبر الٹے ہاتھ کو نہ ہوكا مطلب بھی یہي ہے کہ اپنی نیکی کا شہرہ نہ کریں ، بات لوگوں میں نہ پھیلائیں اور یہ مطلب نہیں ہے کہ غلط بیانی سے کام لے کر اپنا نام چھپائیں ۔

مجیب: Rehan Ahmed Yusufi

اشاعت اول: 2016-02-11

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading