رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تخلیق

19

سوال

ہمارے ہاں یہ تصور رائج ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ساری کائنات سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پیدا کیا اور آپ کی تخلیق نور سے عمل میں آئی تھی۔اگر یہ بات صحیح ہے تو پھر تو مسلمانوں کے لیے آپ کی پیروی کرنا غیر ضروری قرار پائے گا کیونکہ وہ یہ سمجھیں گے کہ چونکہ آپ نورانی مخلوق تھے اس لیے آپ کے سے سیرت و کردار اور اخلاق کو اپنانا محال ہے ۔اس سلسلے میں آپ کی کیا رائے ہے؟

جواب

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اصل شرف اور عظمت یہ نہیں تھا کہ آپ بشر نہیں ، بلکہ نور تھے اور آپ تمام مخلوقات سے پہلے پیدا ہوئے ، بلکہ آپ کا اصل شرف یہ تھا کہ آپ اللہ کے نبی، رسول اور خاتم النبیین ہیں۔ آپ کی کتاب قرآنِ کریم اور آپ کا دین اسلام اور آپ کی مقرر کردہ سنت ہی اب قیامت تک انسانوں کی نجات اور فلاح کے ضامن ہیں ۔بعض لوگوں کو یہ عظمت کچھ کم لگتی ہے ، اس لیے وہ کچھ ایسی باتیں بیان کرنا شروع کر دیتے ہیں جن میں سے بعض آپ نے نقل فرمائی ہیں ۔ حالانکہ ان کی کوئی اصل نہیں ۔

مجیب: Rehan Ahmed Yusufi

اشاعت اول: 2016-01-29

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading