سوال
کیا مرنے کے بعد بھی روح زمین پر باقی رہتی ہے؟ کچھ لوگ اس کے قائل ہیں اور کچھ کہتے ہیں کہ ایسا نہیں ہوتا۔ اس بارے میں صحیح رائے کیا ہے؟
جواب
مرنے کے بعد روح کے بھٹکتے رہنے کا کوئی ذکر قرآن و حدیث میں نہیں ہے۔ قرآن پاک میں موت کے بعد دوبارہ قیامت کے دن اٹھنے تک کے وقفے کے درمیانی عرصے کو ایک ’برزخ ‘ یعنی پردے سے تعبیر کیا گیا ہے ،اس کی حقیقی نوعیت ہم متعین نہیں کرسکتے ۔
مجیب: Rehan Ahmed Yusufi
اشاعت اول: 2016-01-29