سوال
کیا کوئی ایسی حدیث ہے جس میں بتایا گیا ہو کہ اگر جمعہ کے دن عصر کے بعد مسجد میں اپنی جگہ بیٹھے بیٹھے 80 دفعہ مخصوص درود پڑ ھا جائے تو 80 برس کے گناہ معاف ہوجاتے ہیں اور اتنے ہی سال کی عبادت کا ثواب ملتا ہے؟
جواب
وہ روایات جن میں کسی مختصرعمل کے بدلے میں بہت بڑ ے اجرکاوعدہ کیاجائے ، عام طورپر صحیح نہیں ہوا کرتیں ۔ 80برس کے گناہ معاف ہونے والی بات دین کی اصولی تعلیمات کے مطابق نہیں ہے ۔ہم گنا ہوں کی معافی کا وہ طریقہ آپ کو بتادیتے ہیں جو خود اللہ تعالیٰ نے بیان کیا ہے ۔آپ سچے دل کے ساتھ اپنے اللہ تعالیٰ کے سامنے اپنے گناہوں پر توبہ کیجیے ۔اس سے نہ صرف ماضی کے سارے گناہ معاف ہوجائیں گے ، بلکہ آئندہ اگرانسان نیکی پرقائم رہے تویہ گناہ نیکی میں بدل جاتے ہیں ۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے :
’’اورجولوگ توبہ کر لیں ، ایمان لائیں اورعمل صالح کریں تواللہ ان کی برائیوں کوبھلائیوں میں بدل دے گاوہ بڑ ابخشنے والامہربان ہے ‘‘۔ (فرقان25: 70)
باقی رہا درودپڑ ھنا تو یہ ایک بہت اچھی بات ہے ۔ جب موقع ہو درود پڑ ھیے ، اس لیے کہ یہ ہمارے رسول حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ایک دعا ہے ۔ آپ کا ہم پر یہ حق ہے کہ ہم آپ کے لیے دعا کرتے رہیں ۔
مجیب: Rehan Ahmed Yusufi
اشاعت اول: 2016-01-27