دور جدید اور غیر مسلم اقوام میں اسلام کی دعوت

21

سوال

دور جدید میں غیر مسلم اقوام میں اسلام کی دعوت پھیلانے کے لیے کرنے کا سب سے بڑ ا کام کیا ہے؟

جواب

آج کے دور میں اگر ہمیں دین کی دعوت دوسروں لوگوں تک پہنچانی ہے تو اس سلسلے میں کئی کام کرنے کی ضرورت ہے ۔مثلاً مسلمانوں اور غیر مسلموں کے درمیان نفرت کی فضا کو ختم کرنا، اسلامی تعلیمات کو دنیا کی تمام زبانوں تک منتقل کرنا، غیر مسلم اقوام سے ڈائیلاگ کا عمل شروع کرنا وغیرہ۔تاہم اس وقت غیر مسلم اقوام بلکہ خود مسلمانوں کو مخاطب کر کے کرنے کا سب سے بڑ ا کام یہ ہے کہ اسلام کا جو غلط تاثر (Impression) دنیا بھر میں پھیلا ہوا ہے ، اس کو درست کیا جائے ۔ غیر مسلموں کے سامنے اسلام کی جو تصویر پیش کی جاتی ہے اس کے مطابق اسلام ایک عدمِ برداشت پر مبنی ایک وحشیانہ مذہب ہے ۔ اس کے لیے چن چن کر قرون وسطیٰ کے بعض فقہا کے اجتہادات کی مثالیں دی جاتی ہیں اور ان کے ذریعے اسلام کا امیج خراب کیا جاتا ہے ۔غلامی، عورتوں کا مقام، اسلامی سزائیں یہ اور ان جیسے کئی امور ہیں جن کے بارے میں اسلام کی تعلیمات کو درست پہلو سے پیش کرنے کی ضرورت ہے ۔ انٹر نیٹ اور میڈیا کے ذریعے سے یہ زہریلا پروپیگنڈا خود مسلمانوں کے پڑ ھے لکھے لوگوں کو بھی متاثر کر رہا ہے ۔اس لیے ضروری ہے کہ ان پہلوؤں پر کام کر کے اسلام کی درست تصویر لوگوں کے سامنے پیش کی جائے ۔

مجیب: Rehan Ahmed Yusufi

اشاعت اول: 2016-02-11

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading