سوال
عام بینک اپنے کھاتے داروں کو جو منافع دیتے ہیں ، وہ تو سود ہی ہوتا ہے جو کہ حرام ہے لیکن یہ اسلامی بینک نامی ادارے اپنے کھاتے داروں کو جو منافع دیتے ہیں کیا وہ حلال ہے ؟اگر یہ بھی حرام ہے تو کیا جائز منافع کمانے کی کوئی متبادل شکل بھی ہے ؟
جواب
عام بینک اپنے کھاتے داروں کو سود ہی دیتے ہیں اورسود کے ناجائز ہونے میں کوئی شبہ نہیں ہے۔ تاہم اسلامی بینکوں کے متعلق جو معلومات ہمیں حاصل ہیں ، ان کے مطابق وہ بھی بعض حیلوں کے ساتھ سود ہی کے نظام کو اسلام کے نام پر پیش کر رہے ہیں۔ اس لیے ہمارے نزدیک ان میں سرمایہ کاری کرنا بھی عام بینکوں میں سرمایہ کاری کرنے سے زیادہ مختلف نہیں ۔
آج کل جائز منافع حاصل کرنے کا ایک ذریعہ اسلامک فنڈز (نہ کہ اسلامک بینک )کی شکل میں موجود ہے ۔اسلامک فنڈز کی ا سکیمیں مختلف مالی ادارے جاری کرتے ہیں اوراسٹاک ایکسچینج کے ان شیئرز میں کام کر کے منافع حاصل کرتے ہیں جو جائز ہوتے ہیں ۔ان میں آپ سرمایہ کاری کر کے منافع حاصل کرسکتے ہیں ۔
مجیب: Rehan Ahmed Yusufi
اشاعت اول: 2016-01-23