خواتین کی تعلیم

25

سوال

کیا اسلام نے خواتین کو تعلیم حاصل کرنے سے روکا ہے؟

جواب

اسلام نے خواتین کو اس طرح کی کسی چیز سے نہیں روکا۔ اسلام تو کہتا ہے کہ علم حاصل کرنا تم میں سے ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے۔ یعنی دین کا علم حاصل کرنا ہر مسلمان کے لیے ایک ذمہ داری بنا دی گئی۔ پھر اس کے بعد دنیوی اور طبعی علوم ہیں، یہ ہماری روز مرہ کی ضرورت ہیں۔ ان کے حصول کے بغیر آپ دنیا میں کھڑے نہیں ہو سکتے۔ قرآن مجید نے اس زمانے کے حالات کے لحاظ سے کہا کہ ‘أعدوا لهم ما استطعتم من قوة ومن رباط الخيل’ (الانفال ٨: ٦٠) یعنی اپنی طاقت منظم کر کے رکھو اور گھوڑے تیار کر کے رکھو۔ اور یہ سب کچھ اسی وقت ہو گا جب آپ علوم و فنون سے دل چسپی رکھتے ہوں گے۔ مسلمانوں نے تو ہمیشہ تعلیم کی ترغیب دی ہے۔ تعلیمی ادارے قائم کیے، تعلیم کی روایت قائم کی۔ اور یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کی ہدایت کے لحاظ سے ہوا۔ قرآن مجید میں علم، عقل، تدبر اور تفکر پر بہت زور دیا گیا ہے۔ لوگ جہاد کا ذکر کرتے ہیں۔ دور جدید میں جہاد اب افرادی قوت سے نہیں بلکہ علم سے ہوتا ہے۔ ٹیکنالوجی نے غیر معمولی ترقی کر لی ہے۔ آپ اپنی قوم کے لیے اس کا دروازہ بند کر لیں گے تو آپ دنیا میں اپنے آپ کو باقی نہیں رکھ سکیں گے۔

مجیب: Javed Ahmad Ghamidi

اشاعت اول: 2015-06-21

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading