سوال
زکوٰۃ اسلامی حکومت کا ٹیکس ہے ، ہماری حکومت خالصتاً اسلامی نہیں اور نہ وہ ہم سے وصول کیے ہوئے ٹیکس کو زکوٰۃ کے آٹھ مصارف پر خرچ کرتی ہے ، تو پھر ہم کیسے سمجھ لیں کہ ہماری زکوٰۃ ادا ہو گئی ہے؟
جواب
ٹیکس کو خرچ کرنا حکومت کا کام ہے۔ آپ جس کو اسلامی حکومت کہتے ہیں وہ بھی جب قائم ہو جائے گی تو کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ کتنا صحیح خرچ کرے گی اور کتنا غلط ، کیونکہ ہر حکومت ابوبکر وعمر رضی اللہ عنہماکی حکومت نہیں ہوتی۔ اس لیے آپ کی ذمہ داری یہ ہے کہ آپ اپنا فرض پورا کریں اور حکومت کو تلقین اور نصیحت کریں کہ وہ اپنے رویے ٹھیک کرے۔
زکوٰۃ کو ٹیکس کی حیثیت سے حکومت کو ادا کر کے باقی ٹیکسوں سے خود کو بری سمجھنا ایک اجتہادی رائے ہے، اگر آپ کا اس پر اطمینان نہیں ہوتا تو آپ دوسری صورت اختیار کرسکتے ہیں ، یعنی ٹیکس بھی ادا کر دیں اور زکوٰۃ بھی۔ ( اگست ٢٠٠٤)
مجیب: Javed Ahmad Ghamidi
اشاعت اول: 2015-06-18