بارش کا نہ ہونا

15

سوال

بارش نہ ہونے کی اصل وجہ کیا ہو سکتی ہے؟

جواب

بارش اللہ کی رحمت ہے، جس پر انسانی زندگی منحصر ہے۔ پھل، پھول، اناج اسی سے پروان چڑھتے ہیں اور فضا میں موجود کثافتیں اور بیماریاں اسی سے دور ہو تی ہیں۔

قرآنِ مجید سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ جب یہ رحمت روک لیتے ہیں تو اصل میں یہ لوگوں کے گناہوں کی سزا ہوتی ہے۔ ایسے موقعوں پر اللہ سے مغفرت طلب کرنی چاہیے۔ اس معاملے میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا اسوہ ہمارے سامنے ہے۔ جب کبھی ان کے دورِ حکومت میں ایسی صورتِ حال پیدا ہوئی تو وہ باہر نکلے اور دعا فرمائی: اے پروردگار، ہم کو معاف کر دے۔

لہٰذا ہمیں بھی اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے۔ اور اس کے بعد امید کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ معاف فرمائیں گے اور اپنی رحمت کی بارش برسائیں گے۔

مجیب: Javed Ahmad Ghamidi

اشاعت اول: 2015-06-21

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading