سوال
دین میں شلوار قمیض کا کیا مقام ہے؟
جواب
شلوار قمیض عام لباسو ں کی طرح ایک لباس ہے۔ اس کی کوئی دینی حیثیت نہیں۔ دین ، مردوں اور عورتوں دونوں سے ، نہ کسی خاص نوعیت کے لباس کے پہننے کا مطالبہ کرتا ہے اور نہ کسی لباس کو پہننے سے روکتا ہے۔ لباس تو انسان ہمیشہ اپنے ماحول، رسم و رواج، عرف و عادت، آب و ہوا اور جغرافیے سے متاثر ہوکر پہنتا ہے۔ اس میں اگر کوئی اخلاقی قباحت نہ ہو تو ہر طرح کا لباس پہنا جا سکتا ہے۔ کسی خاص لباس کی پابندی کی کوئی ضرورت نہیں۔
مجیب: Rehan Ahmed Yusufi
اشاعت اول: 2016-01-29