سوال
کیا ہم ایک سکھ یا ہندوکے برتن میں کھانا کھا سکتے ہیں ؟
جواب
اسلام نے غیر مسلموں کے برتن میں کھانے کے حوالے سے اپنے ماننے والوں پر کسی قسم کی کوئی پابندی عائد نہیں کی ہے ۔اس لیے آپ اطمینان کے ساتھ ان کے صاف ستھرے برتن میں کھانا کھا سکتے ہیں ۔
یہاں یہ بات ذہن میں رہے کہ غیر مسلموں تک اسلام کا مثبت تعارف پہنچانا ہم مسلمانوں کی ایک بنیادی ذمہ داری ہے ۔اس لیے ہمیں ان کے ساتھ کوئی ایسا رویہ نہیں اختیار کرنا چاہیے جس سے وہ نفرت یا اجنبیت کا کوئی تاثر لیں ۔ یہی سبب ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو اہل کتاب کا کھانا کھانے اور اپنا کھانا انہیں کھلانے کی اجازت دی ہے شرط صرف یہ ہے کہ کھانے میں کوئی حرام چیز شامل نہ ہواور کھانے میں استعمال ہونے والا گوشت جس جانور کا ہو اسے اللہ کانام لے کر ذبح کیا گیا ہو۔
مجیب: Rehan Ahmed Yusufi
اشاعت اول: 2016-02-14