تشہد میں درود و سلام کیوں؟

24

سوال

نماز میں تشہد میں درود و سلام پڑ ھا جاتا ہے ۔ نماز تو اول تا آخر اللہ تعالیٰ کی عبادت ہے اور حالتِ عبادت میں تو صرف اللہ تعالیٰ کے لیے عجز و انکسار زیبا ہے تو پھر نماز میں درود و سلام کیوں پڑ ھا جاتا ہے؟

جواب

نماز بلاشبہ اللہ تعالیٰ ہی کی عبادت کا نام ہے لیکن اس کا آخری حصہ تشہد دعا کے لیے خاص ہے ۔ ان دعاؤں کا آغاز اگر ددور و سلام سے کیا جائے تو قطعاً اس میں کوئی مضائقہ نہیں ۔ درود چونکہ ایک دعا ہے اس لیے ایک مسلمان کے لیے اس سے اچھی بات اور کیا ہو سکتی ہے کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے دعا کے ساتھ اپنی ذات کے لیے مانگنے کا آغاز کرے ۔آپ پر غالباً درود اورتشہد کے یہ پہلو واضح نہیں ، اسی لیے ذہن میں اشکال پیدا ہوا۔ اس وضاحت کے بعد امید ہے کہ بات واضح ہوگئی ہو گی۔

مجیب: Rehan Ahmed Yusufi

اشاعت اول: 2016-02-10

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading