سوال
کیا یہ بات صحیح ہے کہ حضرت عبداللہ بن مسعود سورہ فلق اور سورہ ناس کو قرآن مجید کا حصہ نہیں سمجھتے تھے؟
جواب
ایک روایت میں یہ بات ہمیں اسی طرح ملتی ہے، لیکن امت نے متفقہ طور پر اس روایت کو قرآن مجید کے حوالے سے کوئی اہمیت نہیں دی۔ اگر اس بات کو اہمیت دی گئی ہوتی تو ہم اس امت میں ایسا قرآن مجید پاتے جس میں یہ دونوں سورتیں موجود نہ ہوتیں، لیکن الحمد للہ اس طرح کا کوئی قرآن اس امت میں رائج نہیں ہے۔
مجیب: Muhammad Rafi Mufti
اشاعت اول: 2015-06-27