اردو کی منتخب تفاسیر

19

سوال

دعوت کا کام کرتے ہوئے کیا ہم کسی شخص کو مولانا مودودی صاحب کی تفسیر تفہیم القرآن پڑھنے کا مشورہ دے سکتے ہیں؟

جواب

جو شخص قرآنِ مجید کی زبان سے واقف نہیں ہے وہ لازماً ترجمہ اور تفسیر ہی کے ذریعے سے قرآنِ مجید کو سمجھے گا۔ ایسے شخص کو یہی مشورہ دینا چاہیے کہ وہ ممکن حد تک زیادہ سے زیادہ تفسیروں کا بغورمطالعہ کرے۔ اس کے بعد جن آرا پر اس کا اطمینان ہو جائے انھیں وہ اختیار کر لے۔ آپ اسے اردو زبان میں نمائندہ تفسیروں کا انتخاب کر کے دیں تو یہ اس کے لیے زیادہ مفید ہو گا۔ مثال کے طور پر آپ مولانا اشرف علی صاحب تھانوی کی بیان القرآن، مفتی محمد شفیع صاحب کی معارف القرآن، مولانا ابو الاعلیٰ صاحب مودودی کی تفہیم القرآن اور مولانا امین احسن صاحب اصلاحی کی تدبرِ قرآن مطالعے کے لیے تجویز کر سکتے ہیں۔

مجیب: Javed Ahmad Ghamidi

اشاعت اول: 2015-06-25

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading