دین کی صحیح تعلیم اور خواتین

20

سوال

ہمارے ہاں جو مختلف معاملات میں خواتین کے ساتھ فرق روا رکھا جاتا ہے اور سوسائٹی میں ان پر جو ظلم ہو رہا ہے، اس میں بہتری کے لیے آپ کیا فرمائیں گے؟

جواب

میں یہ سمجھتا ہوں کہ لوگوں کو اسلام کا صحیح علم دیجیے، ان کو بتائیے کہ یہ رسوم و رواج الگ چیز ہیں اور اسلام بالکل الگ چیز ہے۔ اسلام نام ہے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایت کا۔ اس میں ایسی کوئی چیز نہیں ہے،اور یہ بات ہم پوری ذمہ داری کے ساتھ کہتے ہیں۔ لوگ اس سے متعلق ایک ایک سوال سامنے رکھیں۔ ہم ان کو یہ بتانے کی پوزیشن میں ہیں کہ یہ جو کچھ کہا جا رہا ہے یا کیا جا رہا ہے، نہ وہ قرآن میں ہے، نہ حدیث میں ہے۔ اسلام کی بدقسمتی یہ ہے کہ اس کو سیاست کے لیے بھی استعمال کر لیا جاتا ہے، رسوم و رواج کی تائید کے لیے بھی استعمال کر لیا جاتا ہے۔ لوگ گھریلو ظلم اور تشدد کے لیے بھی اس کو استعمال کر لیتے ہیں اگرچہ اس میں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ بات صرف اتنی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو رشتے قائم کیے ہیں، ان کے فرق کو ہر حال میں قائم رہناچاہیے۔ ماں، باپ، شوہر کو ایک درجہ برتری رہے گی۔ اس سے رشتے قائم ہوتے ہیں، تہذیب و تمدن قائم ہوتا ہے، گھر بنتا ہے اور خاندان وجود میں آتا ہے۔

مجیب: Javed Ahmad Ghamidi

اشاعت اول: 2015-06-20

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading