سوال
کیا خدا کو دیکھنے کی خواہش فطری ہے؟
جواب
یہ بالکل ایک فطری خواہش ہے۔ یہ خواہش خدا کے پیغمبر نے بھی کی تھی۔ سیدنا موسیٰ علیہ السلام کا واقعہ قرآن مجید میں بیان ہوا ہے کہ انھوں نے اللہ تعالیٰ سے یہ درخواست کی کہ کیا میں آپ کو دیکھ نہیں سکتا؟تب ان کو یہ بات بتائی گئی کہ انسان کو اپنے حدودکو پہچاننا چاہیے ۔ انسان ان ناسوتی آنکھوں سے خدا کی ذات کو نہیں دیکھ سکتا۔ اور ایسا ہی ہوا کہ جب اللہ تعالیٰ کی تجلی پہاڑ پر آئی تو وہ پاش پاش ہو گیا اور سیدنا موسیٰ بھی اپنے حواس قائم نہ رکھ سکے۔ اس لیے جس چیز کو آپ اپنی گرفت میں لینے کی صلاحیت نہیں رکھتے ، اس کی خواہش ہی کی جاسکتی ہے۔
مجیب: Javed Ahmad Ghamidi
اشاعت اول: 2015-06-22