اپنی زبان میں نماز پڑھنا

کیا مسجدوں میں نماز، نمازیوں کی اپنی زبان میں پڑھائی جا سکتی ہے؟


سوال

کیا مسجدوں میں نماز، نمازیوں کی اپنی زبان میں پڑھائی جا سکتی ہے؟

جواب

نہیں، یہ درست نہیں ہے، کیونکہ نماز میں سورۂ فاتحہ اور قرآن مجید کے کچھ حصے کی تلاوت کا حکم ہے۔ یہ دونوں عربی زبان میں ہیں۔ لہٰذا یہ چیزیں تو عربی ہی میں پڑھنی ہوں گی، کیونکہ ترجمۂ قرآن، قرآن نہیں ہوتا۔
البتہ، وہ اذکار اور دعائیں جو امام اور مقتدی اپنے اپنے طور پر پڑھتے ہیں، وہ استاذ محترم جاوید احمد صاحب غامدی کی راے کے مطابق اپنی زبان میں پڑھی جا سکتی ہیں۔

مجیب: Muhammad Rafi Mufti

اشاعت اول: 2015-07-08

مزید تحریریں جو آپ کو دلچسپ لگیں