خاوند سے پوچھے بغیر خرچ کرنا

16

سوال

خاوند اگر سخت مزاج ، بلکہ بد مزاج ہو تو کیا یہ ٹھیک ہے کہ بیوی اس کی کمائی کو گھریلو اخراجات کے لیے اس سے پوچھے بغیر استعمال کر سکتی ہے؟ یہ عمل چوری کے زمرے میں تو نہیں آجاتا؟

جواب

بیوی کے نان و نفقے کی ذمہ داری شوہر پر ڈالی گئی ہے۔ ایک بار جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسا ہی سوال پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا کہ تم اپنے خرچ کے برابر لے سکتی ہو۔ اس کو چوری نہیں کہا جائے گا۔ یہ شوہر پر تمھاری ذمہ داری ہے۔

مگر، اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ آپ اس رعایت سے فائدہ اٹھا لیں اور جو جی چاہے کرنا شروع کر دیں۔ (اگست ٢٠٠٤)

مجیب: Javed Ahmad Ghamidi

اشاعت اول: 2015-06-18

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading