قرآن کا صرف اردو ترجمہ پڑھنے کا اجر

17

سوال

اگر کوئی شخص عربی پڑھنا نہیں جانتا اور قرآنِ مجید کا صرف اردو ترجمہ پڑھ سکتا ہے تو کیااسے اتنا ہی ثواب ملے گاجتنا عربی میں قرآن کی تلاوت کرنے والے کو ملتا ہے؟

جواب

جی ہاں، اس کو اتنا ہی ثواب ملے گا، کیونکہ وہ قرآنِ مجید کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس کی ہدایت کو پانے کی سعی کر رہا ہے۔ لیکن قرآن کی عربی کے اندر جو نور ہے اور اس کے ذریعے سے خدا کے ساتھ جوتعلق پیدا ہوتا ہے، اس کے حصول کے لیے اسے ہر ممکن کوشش کرنے چاہیے کہ قرآن کے الفاظ اس کی زبان پر جاری ہوں۔ جو شخص اردو پڑھ سکتا ہے، اس کے لیے تو قرآن کی عربی عبارت پڑھنے میں زیادہ مشکل نہیں ہونی چاہیے۔ تھوڑی سی رہنمائی کے بعد وہ بآسانی قرآن پڑھ سکے گا۔

مجیب: Javed Ahmad Ghamidi

اشاعت اول: 2015-06-23

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading