کھانا کھاتے وقت سلام کرنا یا سلام کا جواب دینا

61

سوال

کیا کھانا کھاتے وقت کسی کو سلام کرنا یا سلام کا جواب دینا گناہ یا بری بات ہے؟

جواب

نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کھانا کھانے کے حوالے سے جو کچھ منقول ہے میرے مطالعے کی حد تک یہ ہے:

1 ۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنا

2 ۔ دائیں ہاتھ سے کھانا

3 ۔ اپنے آگے سے کھانا

4 ۔ مشروبات میں پھونک نہ مارنا

(حوالے کے لیے دیکھیے: صحیح مسلم، کتاب الاشربہ، باب احکام الطعام والشراب و احکامھما)

کھانا کھانے کے دوران میں گفتگو نہ کرنا میرے مطالعے میں اس مضمون کی کوئی روایت نہیں ہے۔ اگرآپ کے علم میں ہو تو براہ کرم حوالہ بھیج دیجیے۔

میرا خیال یہ ہے کہ کھانا کھاتے ہوئے بولنے میں گلے میں لقمہ پھنسنے کا خدشہ ہوتا ہے اس لیے بڑے ایسا کرنے سے منع کرتے ہیں۔ غالبا اسی بات نے بڑھتے بڑھتے وہ صورت اختیار کر لی ہے جو آپ نے بیان کی ہے۔ میرے خیال میں سلام کرنے اور سلام کا جواب دینے میں تو بالکل ہی کوئی حرج نہیں ہے۔ بس یہ خیال رکھیں کہ لقمہ منہ میں صحیح جگہ پر ہو۔

مجیب: Talib Mohsin

اشاعت اول: 2015-07-12

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading