فطری ہدایت

22

سوال

انسان کو جب اس دنیا میں بھیجا گیا تو کیا وہ اپنے ساتھ بھی کچھ ہدایت لے کر آیا ہے؟

جواب

بنیادی چیزیں تو اسی وقت انسان کی فطرت میں الہام کر دی گئی تھیں۔ مثلاً ایک خدا کا شعور، اس کے سامنے جواب دہی کا احساس، اچھے عمل کا تصور۔ خاص طور پر خیر و شر کے بارے میں بنیادی شعور۔ اس کے علاوہ بنیادی اخلاقیات ہیں جن کو قرآن نے بیان کیا ہے کہ انسان کو ہر حال میں انصاف پر قائم رہنا ہے، اپنے رشتہ داروں اور اعزہ کے ساتھ حسن سلوک کرنا ہے۔ عمومی طور پر زندگی میں ایثار اور احسان کا رویہ اختیار کرنا ہے، ان چیزوں سے بچنا ہے جو حق تلفی کا باعث بنتی ہیں اور جو لوگوں کی جان و مال اور آبرو کے خلاف ہوتی ہیں۔ اس طرح کی تمام بنیادی حقیقتیں انسان کو بتا دی گئی تھیں۔ انبیا علیہم السلام ان کی یاددہانی کرتے ہیں، ان کی تعیین کرتے ہیں، اگر کوئی ابہام ہو تو اسے دور کرتے ہیں، ان سے متعلق کوئی سوال پیدا ہو جائے تو اس کا جواب دیتے ہیں۔ ہماری فطرت کے اندر جو کچھ ودیعت کیا گیا ہے ، انبیا علیہم السلام اس کو نمایاں کرتے ہیں۔

مجیب: Javed Ahmad Ghamidi

اشاعت اول: 2015-06-23

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading