قوت عقل کا غلبہ

25

سوال

میں دو سوال عرض کرنا چاہتا ہوں۔ ایک یہ کہ یہ کس طرح ممکن ہے کہ میرے جسم کی تمام قوتوں پر عقل کی قوت غالب ہو؟ دوسرا یہ کہ میں چاہتا ہوں کہ میری زبان اور میرے عمل سے حکمت و دانائی جاری ہو، یہ کس طرح ممکن ہے؟ برائے مہربانی وضاحت فرمائیے۔

جواب

آپ نے تمام قوی پر عقل کے غلبے کا طریقہ پوچھا ہے اور حکمت ودانش سے بہرہ مند ہونے کی راہ دریافت کی ہے ۔

دین میں اس کی راہ دین کا گہرا مطالعہ ہے ۔ بطور خاص قرآن مجید انسان کے اندر جو شعور پیدا کرتا ہے اس کا ذوق پیدا کرنا اور اسوۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں اپنے ظاہر وباطن کی صورت گری کرنا ۔

جس قدر آپ انسان کے نفس کی ساخت سے آگاہ اور خالق و مالک کے ساتھ اس کے تعلق میں گہرے ہوتے جاتے ہو اسی مناسبت سے آپ کے اندر حکمت پیدا ہوتی جاتی ہے ۔ دیکھیے حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے کس طرح اس بات کو واضح کیا ہے : الحکمۃ مخافۃ اللہ ۔ حکمت خدا خوفی ہے ۔

مجیب: Talib Mohsin

اشاعت اول: 2015-07-14

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading