قیامت میں فرشتوں اور جنوں کا حساب

79

سوال

کیا قیامت کے روز انسانوں کی طرح فرشتوں اور جنوں کا بھی حساب ہو گا؟

جواب

جنات کے بارے میں قرآن مجید نے ہم کو بتا دیا ہے کہ وہ بھی اسی طریقے سے خیر و شر کی کشمکش میں ڈالے گئے ہیں جس طرح انسان ڈالے گئے ہیں اور یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ ان میں اچھے بھی ہیں اور برے بھی۔ ان کے انجام کے بارے میں بھی آگاہ کر دیا ہے کہ انسانوں کی طرح ان کے ساتھ بھی اچھائی اور برائی کی بنا پر معاملہ کیاجائے گا۔ مزید یہ بات بھی بتا دی ہے کہ جس طرح ہماری طرف اللہ کے پیغمبر آئے ہیں ، اسی طرح ان کی طرف بھی اللہ کے پیغمبر آئے ہیں۔ اس لیے جنوں کے بارے میں تو ہم جانتے ہیں ، لیکن فرشتوں کے بارے میں ایسی کوئی بات ہمارے علم میں نہیں ہے۔ البتہ ، ان کے متعلق قرآن مجید سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ اللہ کی حضوری میں رہتے ہیں اور اختیار رکھنے کے باوجود وہ نہ کسی گناہ کا ارتکاب کرتے ہیں اور نہ اللہ کی نافرمانی کرتے ہیں۔ اس وجہ سے بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ قیامت میں ان کا حساب کتاب نہیں ہوگا۔ (اگست ٢٠٠٤)

مجیب: Javed Ahmad Ghamidi

اشاعت اول: 2015-06-18

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading