سوال
وضو کے دوران میں ریح خارج ہو جائے تو لوگ آلودہ مقام کے بجائے، پھر سے ہاتھوں اور دوسرے اعضا کو دھونا شروع کر دیتے ہیں، یعنی وضو کرنے لگتے ہیں۔اس کی کیا حکمت ہے؟
جواب
جب ریح خارج ہو تو آپ کا وضو ٹوٹ جائے گا۔ اور جب وضو ٹوٹ جائے گا تو پھر لازماً دوبارہ وضو کرنا ہو گا۔ریح خارج ہونے سے آلودگی کی نوعیت ایسی نہیں ہوتی کہ اسے دھونے کو ضروری قرار دیا جائے۔
مجیب: Javed Ahmad Ghamidi
اشاعت اول: 2015-06-24