لڑکی کا غیر لڑکے کے ساتھ بھاگ جانا

16

سوال

میں آپ سے ایک مسئلے میں رہنمائی چاہتا ہوں۔ کچھ عرصہ پہلے میری منگنی ہوئی تھی۔ جس میں میری اور میری منگیتر دونوں کی مرضی شامل تھی۔ لیکن بعد میں میری منگیتر کے کسی اور لڑکے سے تعلقات ظاہر ہوئے۔ اور پھر وہی لڑکا میری منگیتر کو لے کر بھاگ گیا۔ اور اب ان دونوں نے نکاح کر لیا ہے۔ اب مجھے کیا کرنا چاہیے؟ کیا ان کا یہ نکاح صحیح ہے؟ کیا مجھے اس لڑکے سے بدلہ لینا چاہیے؟ برائے مہربانی وضاحت فرمائیں۔

جواب

امید ہے آپ بخیر ہوں گے۔

آپ کے ساتھ بہت ہی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ آپ کو دنیا و آخرت دونوں میں اس کے برے اثرات سے محفوظ رکھے۔

جو ہونا تھا وہ ہو گیا۔ اسے بھول جائیں۔ وہ لڑکی آپ کی بیوی نہیں بنی آپ کے لیے اسی میں خیر تھی۔ان کے معاملے کو اللہ پر چھوڑیے اور اپنی زندگی اپنے دین و اخلاق پر بسر کیجیے کسی کے برا ہونے پر آپ برے کیوں بنیں۔

یہ دنیا آ‎زمایش ہے اگر ناگوار واقعات پیش نہ آئیں تو پتہ ہی نہ چلے کہ ہم اخلاق و کردار میں کتنے سچے ہیں۔ آپ صبر کریں گے تو اللہ اپنا فیصلہ نافذ کرے گا۔ اس کی قدرت وہاں وہاں سے ظاہر ہو گی جہاں سے ہم گمان بھی نہیں کر سکتے۔

آپ نیا رشتہ دیکھیں۔ اپنے دین و ایمان کی حفاظت کریں۔ اس واقعے کو فراموش کردیں اسے ایک آزمایش سمجھیں اور کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جو اسلامی اخلاق کے منافی ہو۔

مجیب: Talib Mohsin

اشاعت اول: 2015-07-15

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading