سوال
عام طور پر یہ مشہور ہے کہ ابو جہل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا چچا تھا، یہ بات صحیح نہیں لگتی، کیونکہ وہ توہشام کا بیٹا تھا۔ برائے مہربانی آپ یہ بتائیں کہ شجرۂ نسب کے اعتبار سے حضور کے ساتھ اس کی کیا رشتہ داری تھی؟
جواب
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا شجرۂ نسب درج ذیل ہے:
محمد بن عبدالله بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبد مناف بن قصی بن کلاب بن مرۃ بن کعب بن لوی القریشی.
ابوجہل کا نام عمرو بن ہشام تھا۔ اس کا شجرۂ نسب درج ذیل ہے:
عمرو بن ہشام بن المغیرۃ بن عبد الله بن عمر بن مخزوم بن یقظۃ بن مرۃ بن کعب بن لوی القریشی.
اس اعتبار سے ابوجہل کا شجرۂ نسب مُرَّہ بن کعب پر جا کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے مل جاتا ہے، یعنی مُرَّہ دونوں کے جد اعلیٰ ہیں۔ مُرَّہ سے نیچے دونوں شاخوں کو ترتیب سے دیکھیں تو ابو جہل بہت دور کے رشتے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا چچا زاد تھا، نہ کہ چچا۔
مجیب: Muhammad Rafi Mufti
اشاعت اول: 2015-07-09