عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم

19

سوال

دین میں عید میلاد النبی کی کیا حیثیت ہے؟

جواب

عید الفطر اور عید الاضحی ،دونوں عیدیں دین میں ثابت ہیں، کیونکہ یہ دونوں عیدیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کے حکم سے اپنی امت کو دی ہیں۔ عید میلاد النبی کا معاملہ یہ نہیں ہے۔ سارے صحابۂ کرام اور تابعین اس سے ناواقف تھے۔ یہ عید ان کے ہاں نہیں پائی جاتی تھی، کئی سو سال بعد مسلمانوں میں یہ عید شروع ہوئی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس کی وجہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہی ہو گی، لیکن سوال یہ ہے کہ کیا آپ کی محبت کا حق ادا کرنے کے لیے ہم اپنی طرف سے کوئی نیا دینی عمل ایجاد کر سکتے اور اسے اختیار کر سکتے ہیں؟ ہمارے خیال میں اس کا جواب واضح طور پر نفی میں ہے۔

ہمیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا حق ادا کرنے کے لیے وہی طریقے اختیار کرنے چاہییں جو خود اللہ تعالیٰ نے ہمیں سکھائے ہیں اور خود نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سکھائے ہیں اور جنھیں ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما اور دیگر صحابۂ کرام اختیار کیا کرتے تھے۔

ہماری مراد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا حق ادا کرنے کے لیے ان کی اطاعت کرنے اور ان پر درودو سلام بھیجنے کا حکم دیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اپنی اطاعت کرنا اور آپ پر درود و سلام بھیجنا سکھایا اور صحابۂ کرام نے نبی کی اطاعت کر کے اور آپ پر درود وسلام پڑھ کر ہمیں دکھایا۔

خدا، رسول اور صحابۂ کرام سے آگے نکلتے ہوئے نیا دین ایجاد کرنے کی جسارت سنگین ترین جرم ہے۔

مجیب: Muhammad Rafi Mufti

اشاعت اول: 2015-07-10

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading