سوال
زبان سے کلمہ اسلام کا اقرار اور عمل سے اس کی نفی کرنے والے کو کیا کہیں گے؟
جواب
کہنے کی ضروت کیا ہے؟ یعنی کیا یہ ضروری ہے کہ ایسے شخص پر لازماً کوئی فتویٰ لگایا جائے۔ اگر کوئی آدمی کوتاہی کر رہا ہے تو ہمیں اپنے بھائی کو اس کوتاہی سے نکالنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اسے بھلائی کی طرف دعوت دینی چاہیے، اس تک اللہ کا پیغام پہنچانا چاہیے۔ اس کے بارے میں فتویٰ صادر کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ (اگست ٢٠٠٤)
مجیب: Javed Ahmad Ghamidi
اشاعت اول: 2015-06-18