سوال
میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ سورہ یاسین میں ایک واقعہ بیان ہوا ہے کہ اللہ نے ایک ملک میں دو پیغمبر بھیجے تھے لیکن وہاں کے لوگوں نے انہیں جھٹلایا۔ پھر اللہ نے ایک اور پیغمبر بھیجا۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ وہ کون سا ملک تھا؟
جواب
آپ نے سورہ یاسین کی آیت 14 کے بارے میں سوال کیا ہے کہ اس میں تین رسولوں سے کون مراد ہیں۔
اس حوالے سے دو آراء ہیں۔ ایک رائے یہ ہے کہ اس سے مسیح علیہ السلام کے حواریوں کا دعوتی کام مراد ہے۔ یہ بستی شام کی ایک بستی انطاکیہ ہے۔ لیکن جس طرح قرآن میں بات بیان ہوئی ہے اس سے حواری مراد لینا محل نظر ہے۔
دوسری رائے یہ کہ پہلے دو سے حضرت موسی اور حضرت ہارون علیہما السلام مراد ہیں اور تیسرے سے وہ ہستی مراد جو فرعون کے دربار میں تھا اور کئی موقعوں پر اس نے ان دونوں رسولوں کا ساتھ دیا۔ ہمارے سامنے پیغمبروں کی جتنی داستانیں ہیں ان میں سے بیک وقت دو پیغمبروں کی طرف بعثت کا واقعہ صرف ایک ہی ہے۔ اس لیے زیادہ قرین قیاس یہی ہے کہ اس آیات میں مصر کی طرف اشارہ ہے۔
مجیب: Talib Mohsin
اشاعت اول: 2015-07-13