سوال
قران کی جو ترتیب نزول کے وقت تھی اس کو بدلنے کی وجہ کیا تھی اور پھر یہی فرق اسکی قرات بھی ہوا اس کو بھی بدل دیا گیا اسکی وجہ اور حکمت کی وضاحت کیجئے؟
جواب
اس سوال کا جواب مولانا فراہی اور ان کے شاگردوں نے یہ دیا ہے کہ یہ نئی ترتیب اللہ تعالی کی دی ہوئی ہے۔ اور اس ترتیب میں ایک معنوی ربط بھی ہے۔ اس سے پہلے کے علما بالعموم اس رائے کے حامل نہیں ہیں اور قرآن کی ترتیب کو توقیفی (اللہ کی ٹھہرائی ہوئی) نہیں سمجھتے۔
آپ کے سوال سے لگتا ہے کہ آپ اس نئی ترتیب کو توقیفی سمجھتے ہیں اور اب اس ترتیب کی معنویت اور حکمت کو سمجھنا چاہتے ہیں۔ اس کے لیے سب سے اچھی تحریر استاد محترم غامدی صاحب کی ہے انھوں نے اپنی کتاب میزان میں ترتیب کے ان پہلوؤں بڑی تفصیل سے بیان کیا ہے۔ آپ اس کا ضرور مطالعہ کریں۔ امید ہے آپ کو بہت قیمتی چیزیں سمجھ میں آئیں گی۔ اس کی حکمت یہ ہے کہ قرآن مجید اپنی خارجی شان نزول سے بڑی حد تک آزاد ہو جائے اور اس کی آیات کو اس کے اندرونی دروبست سے سمجھا جاسکے۔
مجیب: Talib Mohsin
اشاعت اول: 2015-07-12