سوال
میں رمضان سے متعلق ایک سوال عرض کرنا چاہتا ہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ میں نے اکثر سنا ہے کہ شیطان کورمضان میں قید کر لیا جاتا ہے۔ تو کیا حدیث و قرآن میں اس کا ذکرموجود ہے؟ حوالہ دیں۔ اور اگر یہ بات ہے تو پھر انسان کو رمضان میں گناہ کرنے پر کون اکساتا ہے؟ مہربانی فرما کر تفصیلی وضاحت فرمائیں۔
جواب
رمضان کے دوران میں شیاطین کا قید کر دیا جانا صحیح احادیث میں بیان ہوا ہے۔ (بخاری` حدیث١٨٠٠) اس کا مطلب یہ نہیں کہ انسان کے نفس میں گناہ کا داعیہ ہی سرے سے باقی نہیں رہتا۔ روزے کی حالت میں شیاطین کو وسوسہ اندازی سے روک دیا جاتا ہے` لیکن انسان اپنی نفسانی کمزوریوں کے تحت گناہ کی طرف مائل بھی ہو سکتا ہے اور اس کا مرتکب بھی۔ واللہ اعلم
مجیب: Ammar Khan Nasir
اشاعت اول: 2015-10-11