سوال
بینکوں کے فکسڈ ڈیپازٹ اور گورنمنٹ کی اسکیموں میں سود پر روپیہ لگانا دینی اعتبار سے درست ہے یا نہیں ؟
جواب
سود کا کھانا صریحاً حرام ہے۔تفصیل کے لیے دیکھیے: سورۂ بقرہ (٢)آیات ٢٧٥ سے ٢٧٩ تک۔
البتہ، اگر کوئی آدمی ایسا مجبور ہے کہ اسے اپنے روزمرہ اخراجات حاصل کرنے
کے لیے سود کھانے کے علاوہ کوئی چارہ ہی نہیں تو امید ہے کہ اللہ اس کا یہ
عذر قبول فرما لیں گے۔
لیکن اگر اپنے روپے کو محفوظ رکھنے کی خواہش کسی آدمی کو سود کھانے پر
مجبور کر رہی ہے تو میں نہیں کہہ سکتا کہ یہ عذر خدا کے ہاں قابل قبول ہو
گا، کیونکہ ایک آدمی کے حالات واقعۃً ایسے ہو سکتے ہیں کہ اس کے لیے یہ عذر
بنتا ہو اور دوسرے آدمی کے لیے ہو سکتا ہے کہ یہ محض ایک بہانہ ہو۔
مجیب: Muhammad Rafi Mufti
اشاعت اول: 2015-07-08