معصوم لوگوں کو نمونہ عبرت بنایا جانا

18

سوال

بعض اوقات اللہ تعالیٰ بے گناہ اور معصوم لوگوں کو دوسروں کے لیے عبرت کا نمونہ بنادیتے ہیں۔ جنھیں عبرت بنایا گیا ہے، ان کا کیا قصور ہے؟

جواب

یہ دنیا انصاف کے اصول پر نہیں ، بلکہ امتحان کے اصول پر قائم کی گئی ہے۔ انصاف کے اصول پر قائم ہونے والی دنیا قیامت کے بعد ظہور پذیر ہو گی۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے یہ بات واضح کر دی ہے کہ اس دنیا میں ظلم بھی ہو گا، زیادتی بھی ہو گی اور کسی کو عبرت بھی بنایا جائے گا، یہ سب معاملات اسی طرح ہوں گے، کیونکہ یہ سب امتحان کے لیے ہے۔ اگر آپ اس میں کامیاب ہو گئے تو انصاف آپ کا منتظر ہے۔ اُس دنیا میں انصاف حاصل کیجیے اور اِس کو امتحان سمجھ کر زندگی بسر کیجیے۔ (اگست ٢٠٠٤)

مجیب: Javed Ahmad Ghamidi

اشاعت اول: 2015-06-18

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading