جہاد کا سبب

28

سوال

کيا اب امت کے ليے ظلم و عدوان کے علاوہ کسي بھي دوسري وجہ سے جہاد کرنا جائز نہيں ہے؟

جواب

آپ کا سوال بہت واضح نہيں ہے ، کيونکہ يہ معلوم نہيں ہو رہا کہ آپ کے ذہن ميں ظلم و عدوان کے علاوہ اور کون سا سبب ہے جس کي وجہ سے جہاد کرنا جائز ہونا چاہيے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ غلبۂ دين کي جدوجہد کو وہ سبب سمجھ رہے ہوں جس کي بنا پر آپ کے خيال ميں جہاد کرنا جائز ہونا چاہيے۔ اگر آپ کے ذہن ميں يہي سبب ہے تو اس پر ہمارا مطالبہ يہ ہے کہ اس کي کوئي نص ہوني چاہيے۔ جن نصوص کو اس ضمن ميں پيش کيا جاتا ہے ، وہ رسول اللہ صلي اللہ عليہ وسلم کے خاص مشن ہي سے متعلق ہيں ، چنانچہ ان کي تعميم نہيں ہو سکتي۔ اگر اس حوالے سے آپ کے ذہن ميں کوئي استدلال ہے تو آپ اسے پيش کريں۔

مجیب: Muhammad Rafi Mufti

اشاعت اول: 2015-07-11

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading