قبرستان کے گرد دیوار بنانا اور قبر کو نمایاں یا پختہ بنانا

13

سوال

  1. کیا قبرستان کے ارد گرد دیوار تعمیر کی جاسکتی ہے
  2. کیا ہمارے لیے اپنے عزیزوں کی قبریں نمایاں بنانی جائز ہیں یا وہ سادہ ہی بننی چاہییں؟
  3. پکی قبر بنانے کے بارے میں آپ کی کیا راے ہے؟

جواب

. اگر کسی جگہ اس حد بندی کی ضرورت ہو تو بالکل ایسا کیا جا سکتاہے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

 قبروں کو نمایاں صورت میں بنانا درست نہیں ہے، اس کی کوئی حقیقی ضرورت تو ہوتی نہیں اور دین میں اس طرح کا کوئی حکم موجود نہیں ہے۔ یہ بس انسان کا اپنا شوق ہی ہوتا ہے اور اس میں خطرے کا یہ پہلو بھی موجود ہے کہ یہ چیز بعض لوگوں کے ہاں قبر پرستی کا ذریعہ بن سکتی ہے۔

 قبروں کو پائدار بنانے کا تصور درست نہیں ہے۔ خدا نے تو اس قوم کی بھی تعریف نہیں کی جو پہاڑوں میں اپنے زندہ لوگوں کے لیے بڑے پائدار گھر بناتی تھی، لہٰذا پکی قبریں خدا کے نزدیک قابل تعریف کیسے ہو سکتی ہیں؟ چنانچہ قبریں کچی ہی بنانی چاہییں۔

مجیب: Muhammad Rafi Mufti

اشاعت اول: 2015-07-09

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading