سزا اور امتحان میں فرق

21

سوال

سزا اور امتحان میں کیسے فرق کریں؟ یہ کیسے علم ہو کہ کسی شخص کے ساتھزندگی کے جو تجربات ہو رہے ہیں وہ قدرت کی طرف سے امتحان ہیں یا اس کو قدرت کسی ناپسندیدہ عمل پو سزا دے رہی ہے۔ قدرت اگر رحمان ہے تو وہ قہار بھی ہے اور سزا کا تصور بھی ہے۔ برائے مہربانی اس پر روشنی ڈالیں۔

جواب

اس دنیا کا اصل اصول آزمائش ہے۔ یہاں جو کچھ بھی پیش آ رہا ہے اس سے آزمایش کا پہلو کبھی منفک نہیں ہوتا۔ اس میں شبہ نہیں کہ بعض اوقات ہماری کسی غلطی کا نتیجہ بھی ہمارے سامنے آتا ہے اور کبھی قدرت ہماری تنبیہ اور تربیت کے لیے حسب ضرورت ہماری کسی غلطی پر گرفت بھی کرتی ہے لیکن بہر صورت آزمایش کا پہلو ہر حال میں ساتھ جڑا ہوا ہوتا ہے۔

حتمی طور پر یہ بات کہنا کہ فلاں حالات فلاں وجہ سے پیش آئے ہیں ناممکن ہے۔ البتہ ہمیں اس کا جائزہ لیتے رہنا چاہیے کہ کہیں یہ مشکل ہماری کسی غلطی پر تنبیہ کے لیے تو نہیں آئی تاکہ قدرت کا مقصود حاصل ہو۔

مجیب: Talib Mohsin

اشاعت اول: 2015-07-11

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading